حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ سہولت فی الحال صرف ہوائی راستے سے سفر کرنے والے انفرادی زائرین کے لیے فراہم کی گئی ہے اور اس کے لیے کسی قافلے کے ساتھ سفر کرنا ضروری نہیں ہوگا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ زمینی راستے (تفتان بارڈر) کے ذریعہ ایران جانے والے زائرین کے حوالے سے حکومتی سطح پر کوششیں اور مذاکرات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ ہوتے ہی عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
ویزے کے حصول کے لیے زائرین کے پاس ایسے پاسپورٹ کا ہونا ضروری ہے جس کی معیاد ختم ہونے میں کم از کم چھ ماہ باقی ہوں۔ درخواست گزاروں کو ایرانی سفارت خانے یا قونصلیٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر آن لائن ویزا فارم پُر کر کے اس کا پرنٹ حاصل کرنا ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق زائرین کو آمد و رفت کی عارضی فلائٹ ریزرویشن حاصل کر کے اس کا پرنٹ بھی اپنے ہمراہ رکھنا ہوگا۔ بعد ازاں اصل پاسپورٹ، آن لائن فارم اور فلائٹ ریزرویشن کے ہمراہ قریبی ایرانی سفارت خانے یا قونصلیٹ میں درخواست جمع کروائی جائے گی، جہاں میڈیکل انشورنس کی مد میں 3 ہزار 600 روپے فیس جمع کروانا ہوگی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کروانے کے تقریباً تین روز بعد درخواست گزار اپنا پاسپورٹ ویزا سمیت وصول کر سکیں گے۔









آپ کا تبصرہ